جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بادشاہت کا تنازعہ؟سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نائف معزولی کے بعد اب کس حال میں ہیں؟تفصیلات جاری

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے سابق ولی عہد محمد بن نایف کو ان کے محل تک محدود کرنے کی تردید کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سینیئر سعودی عہدے دار نے جمعرات کو نیویارک ٹائمز کی اس خبر کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شہزادہ محمد بن نایف کو ان کے محل میں نظربند کر دیا گیا ہے اور ان کے

بیرونِ ملک سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔گذشتہ ہفتے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بھتیجے محمد بن نایف کی جگہ اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔سعودی حکام نے بتایا کہ سابق ولی عہد اور سابق وزیرِ داخلہ محمد بن نایف مہمانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ان کی یا ان کے خاندان کی نقل و حرکت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔امریکہ میں محمد بن نایف کو اس بات کے لیے سراہا جاتا ہے کہ انھوں نے 2003 اور 2006 میں کہ سعودی عرب میں القاعدہ کو کچلنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔محمد بن سلمان کی بطور ولی عہد تقرری سے دو سال سے جاری ان افواہوں کا خاتمہ ہو گیا تھا کہ سعودی عرب میں پردے کے پیچھے ان کے اور سابق عہد کے درمیان جانشینی کے معاملے پر کشمکش چل رہی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ تقرری کے باوجود محمد بن سلمان کے سامنے طاقتور رشتے داروں، مذہبی علما اور قبائلی عمائدین کے سامنے اپنی اہلیت ثابت کرنے کا چیلنج برقرار ہے۔

نیویارک ٹائمز نے چار حالیہ و سابق امریکی حکام اور شاہی خاندان سے قریب سعودی شہریوں کے حوالے سے کہا تھا کہ محمد بن نایف کے ‘ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی گئی ہے’ اور انھیں ساحلی شہر جدہ میں واقع اپنے ‘محل تک محدود کر دیا گیا ہے۔روئٹرز کے مطابق سعودی عہدے دار نے کہا کہ یہ خبر ‘من گھڑت’ ہے اور کہا کہ محمد بن نایف اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘محمد بن نایف کے لیے سوائے اپنے سرکاری عہدوں سے دست بردار ہونے کے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…