ریاض ( آن لائن) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ خلیجی ممالک کے مطالبات منظور ہونے تک قطر کا بائیکاٹ ختم نہیں ہوگا۔ ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں پر قطر سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دوحہ کو ہر صورت میں دہشتگردوں،عسکریت پسندوں اور انتہا پسند گروپوں کی حمایت ختم کرنا ہوگی۔ کویتی حکام نے ایک بیان میں
کہا ہے کہ قطر کو سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے مطالبات ماننا ہوں گے۔ مطالبہ ماننے تک قطر کا بائیکاٹ ختم ہیں ہوگااور نہ ہی عرب ممالک کی دی گئی فہرست میں کسی شخصیت یا گروپ کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔