پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فلپائن میں قومی ترانہ گرم جوشی سے نہ پڑھنے والے جیل کی ہوا کھائیں گے ٗ بل منظور

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا(این این آئی) فلپائن کے ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت قومی ترانہ گرم جوشی اور ملی جوش و جذبے سے نہ پڑھنے والے افراد کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔بل کو قانون کا درجہ حاصل کرنے کیلئے سینیٹ سے منطوری درکار ہے ٗ اس کے مسودے کے مطابق قومی ترانہ ملی جوش و جذبے سے نہ پڑھنا قابل سزا جرم ہوگا جس کی سزا ایک برس تک قید اور 2 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ دوسری بار

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو سزا و جرمانہ ایک ساتھ کیا جائیگا ٗ مقامی اخبارات میں اس کی تصویر کے ساتھ سرزنش کی جائے گی۔بل کے مطابق جب بھی عوامی مقامات پر قومی ترانہ بجایا جائے وہاں موجود تمام افراد پر لازم ہوگا کہ وہ اس کے احترام میں کھڑے ہوجائیں، اپنا چہرہ قومی پرچم کی جانب کرلیں اور اگر پرچم موجود نہ ہو تو اس طرف منہ کرلیں جہاں سے ترانہ پڑھا جارہا ہے اور پوری جوش و جذبے کے ساتھ ترانہ پڑھیں۔ ترانے کے دوران کوئی بھی ایسی حرکت جس سے اس کا وقار مجروح ہوتا ہو قابل سزا ہوگی۔بل میں فلپائن کے تمام اسکولوں پر زور دیا گیاکہ وہ بچوں کو ترانے کی طرز اور الفاظ مکمل طور پر یاد کرائیں جبکہ یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ وہ لوگ جو اپنے مذہبی عقائد کی وجہ سے ترانہ نہیں پڑھ سکتے انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا البتہ ان پر ترانے کے دوران احتراماً کھڑا ہونا لازم ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…