اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عدالت عظمیٰ نے رویت ہلال کے لئے ہفتے کی شام اجلاس طلب کیا تھا جس نے شواہد اور گواہیوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ سعودی عرب میں 29 روزے رکھے گئے۔دیگر عرب ممالک اور خلیجی ریاستوں کے اعلان کے مطابق قطر، کویت، اردن اور فلسطین میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔تاہم سلطنت عمان میں چاند نظر نہیں آیا اس لئے وہاں اتوار کے بجائے پیر کو عید ہو گی
جبکہ بحرین اور مصر میں بھی عید کا چاند نظر آ گیا اور وہاں اتوار کو عید منائی جائے گی۔پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہو گا ۔ ماہرین موسمیات امکان ظاہر کررہے ہیں کہ اتوار کو پاکستان بھر میں مطلع صاف ہو گا اس لئے چاند نظر آ جائے گا جس کے مطابق پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی۔بھارت میں بھی اتوار کو ہی 29 واں روزہ ہے اور وہاں بھی شوال کا چاند نظر آنے یا آنے کا فیصلہ اتوار کو ہو گا۔