اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایک اور ایرانی طیارے کے پر خچے اڑا دیے گئے

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /دمشق(آئی این پی)امریکہ نے شام میں ایرانی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی ساختہ ایک ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا کے ایک ایف پندرہ جنگی طیارے نے اس مسلح ڈورن کو اس وقت نشانہ بنایا،

جب ایسے آثار ملے کہ یہ ڈرون حملہ کرنے والا تھا۔ امریکا نے دعوی کیا ہے کہ یہ ڈورن طیارہ ایران کا تھا۔ امریکی فوج نے ابھی حال ہی میں الرقہ کے نزدیک ایک شامی جنگی طیارہ بھی مارا گرایا تھا، جس کا پائلٹ ابھی تک لاپتہ ہے۔ اس پیشرفت پر ماسکو، تہران اور دمشق نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ائیرفورس نے  ایران سے متصل سرحدی ضلع پنجگور  میں تہران کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے ۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ ایرانی ڈرون نے چونکہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد پاکستانی جیٹ طیاروں نے اسے مار گرایا۔ان ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کے ڈھانچے کو بذریعہ روڈ کسی قریبی چوکی تک منتقل کرنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ایرانی ساخت کے ڈرون کے گرائے جانے کی تصدیق کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ نہیں ہو سکا۔بلوچستان کے ایران کے ساتھ پانچ اضلاع کی سرحدیں لگتی ہیں۔ ان اضلاع میں چاغی، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے جے ایف 17طیارے نے پنجگور بلوچستان کے علاقے میں پینتالیس کلو میٹراندر داخل ہونے والے ایرانی طیارے کو مارگرایا،

بتایاگیا ہے کہ پاک ایران تعلقات کی تاریخ میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے ،واضح رہے کہ پاکستان اورایران کی 900کلو میٹر سرحد ہے ، اتوار کے روز ایرانی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے میں مارٹر گولے بھی برسائے گئے تھے لیکن تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں،پاکستان نے اپنے علاقے میں ایرانی ڈرون طیارے کی دراندازی پر ایران سے شدید احتجاج کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…