پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

مولانامسعود اظہر پر پابندی ،چین نے بھارت کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )چین اقوام متحدہ کے ہونے والے اجلاس میں پاکستانی جیش محمد کے لیڈر مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی مخالفت کرے گا جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ چین کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چینی وززارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہم اپنے موقف کو کئی مرتبہ واضح کر چکے ہیں ، ہمیں یقین ہے کہ انصاف اپنے تمام اسرار ورموز کے ساتھ واضح اور عیاں ہو گاا ۔ کینگ شوانگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مسعود اظہر پر پابندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ممکنہ

پیش بندی کو چین مسترد کرنے کا استحقاق رکھتا ہے ۔ حالیہ دنوں میں کچھ ممالک کی جانب سے اس مسئلہ پر اختلافات دیکھنے میں آ رہے ہیں اور چین مسلسل اس مسئلہ پر ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے رابطہ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ ٹیکنیکل بنیادوں پر بھارت کی تحریک کو مسترد کر سکتاہے جبکہ امریکہ اور دوسر ممالک پٹھانکوٹ دہشت گرد حملہ کے نتیجہ میں مسعود اظہر کو دہشت گرد کے طور پر دیکھتے ہوئے دہشت گرد قرار دے سکتے ہیں ۔ گزشتہ برس بھی بھارت کی جانب سے دائر درخواست کو چین نے ٹیکنیکل بنیادوں پر مسترد کردیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…