جمعہ‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2026 

قطر کیلئے فیصلے کی گھڑی آگئی، 4ممالک ملکر کیا کرنیوالے ہیں؟ سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

datetime 17  جون‬‮  2017 |

لندن(آئی این پی )سعودی وزیرِ خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ چارعرب ممالک اپنی شکایات کی ایک لسٹ تیار کر رہے ہیں جو جلد ہی قطر کے حوالے کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ نے یہ تنبیہہ بھی کی کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ قطر دہشت گردی کی فنڈنگ بھی کرے اور اس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بھی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر کو ان مطالبات کے ردِعمل میں دہشت گردی اور انتہ اپسندی کی حمایت کو روکنا چاہیے اور اور یہ صرف خلیجی ممالک ہی نہیں پوری دنیا کے مطالبات ہیں۔خلیج کے سیاسی بحران کو دیکھتے ہوئے گذشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے میکسیکو کا طیشدہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس کا مقصد واشنگٹن میں رہ کر سفارتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ٹلرسن کشیدگی کی شدت کو کم کرنے کے لیے خلیجی اور خطے کے ممالک سے انفرادی ملاقاتوں اور ٹیلی فونک رابطوں کی صورت میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔سعودی وزیرِ خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘چار عرب ممالک کی جانب سے بنائی جانے والی لسٹ ‘مطالبات’ نہیں بلکہ شکایات ہیں جنھیں قطر کو دیکھنے اور ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ بحرین، عرب امارات اور مصر اس لسٹ کی تیاری میں شامل ہیں اور یہ جلد ہی تیار ہو جائے گی۔جلیجی ممالک کے تعاون کی تنظیم جی سی سی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ قطر کے عوام کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔’بہت ہو گیا اور ہمارے قطری بھائی انتہا پسندی کی امداد کو جاری نہیں رکھ سکتے اور دہشت کو بڑھا نہیں سکتے۔

اور دوسرے ممالک میں مداخلت کے لیے میڈیا کا استعمال نہیں کر سکتے۔ ‘سعودی وزیرِ خارجہ نے قطر کی جانب سے مثبت ردِعمل کی توقع ظاہر کی۔اگرچہ ان کی جانب سے چار ممالک کے مطالبات کی فہرست کی تفصیلات تو فراہم نہیں کی گئیں تاہم منگل کو متحدہ عرب امارات کے امریکہ میں موجود سفیر نے انھی مطالبات کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ دہشت گردی کی معاونت کے تین پہلوں پر ہوں گے جن میں چار ممالک کے داخلی معاملات میں دخل اندازی اور قطری میڈیا کے ذریعے انھیں نشانہ بنانا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایران اس بحرانی صورتحال میں قطر کی حمایت کر رہا ہے اور اس کی جانب سے قطر کو امدا فراہم کی جا رہی ہے۔قطر نے ایف 15 طیارے خریدنے کے لیے امریکہ کے ساتھ 12 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی کیا ہے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر پر عائد الزامات میں خلیجی ممالک کی حمایت کر رہے ہیں۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…