ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین نے پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ کا اجراء شروع کردیا،حیرت انگیز سہولیات میسر ہوں گی

datetime 17  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی) چین مستقل پاکستانی شہریوں کو عوامی خدمات تک عام رسائی کے لئے پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ دے گا، کارڈ کے حصول سے چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہری ہر وہ عوامی خدمت جو کسی بھی چینی کو حاصل ہے سے بآسانی مستفید ہو سکتا ہے، سمارٹ گرین کارڈ کی بدولت مالیاتی معاملات ، تعلیم ، صحت ،رہائش ،ملازمت ، ٹیکس اور معاشرتی تحفظکے لئے بھی پاکستانی شہریوں کو چینی عوام جیسی سہولیات میسرہوں گی،

چینی خبررساں ادارہ کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت عوامی تحفظ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین مستقل پاکستانی شہریوں کو عوامی خدمات کی عام رسائی تک پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ دے گا، کارڈ کے حصول سے چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہری ہر وہ عوامی خدمت جو کسی بھی چینی کو حاصل ہے سے بآسانی مستفید ہو سکتا ہے، سمارٹ گرین کارڈ کی بدولت مالیاتی معاملات ، تعلیم ، صحت ،رہائش ،ملازمت ، ٹیکس اور معاشرتی تحفظ کے لئے بھی پاکستانی شہریوں کو چینی عوام جیسی سہولیات میسرہوں گی۔پاکستانی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی جانب سے کافی تعداد میں شکایات موصول ہونے پر چین نے گرین سمارٹ کارڈ کا قدم اٹھایا ہے ۔ چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کارڈ ایک قسم کا برس ہا برس چلنے والا ویزہ اور پاسپورٹ کی مانند ہے ۔ اس کارڈ کی بدولت چین میں عوامی سہولیات حاصل کرنا کسی بھی پاکستانی کیلئے بہت آسان ہوگیا ہے ۔ وہ چینی عوام کی طرح کارڈسوئپ کر کے ٹرین اور دیگرذرائع آمدورفت کے ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے رہائش تلاش کرنے میں اور حاصل کرنے میںآسان ہوگی ۔ اپنی شناخت کیلئے بھاری تعداد میں کاغذات ،پاسپورٹ اور ویزہ وغیرہ لیکر سفر نہیں کرنا پڑے گا ۔ یہ تمام کام اور بہت سی عوامی خدمات بھی یہ چھوٹا سا گرین کارڈ انتہائی آسانی سے سرانجام دے گا۔

چین غیر ملکیوں کے لئے مستقل رہائش کے پرمٹ بھی دے رہا ہے ، اب تک اس سکیم کی بدولت 10ہزار غیر ملکی چین کے مستقل رہائشی بن چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…