ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایت پر ایک مسجد کا نام مریم اْمِ عیسیٰ رکھ دیا گیا۔میڈیارپوررٹس کے مطابق وزیر برائے برداشت شیخہ لبنیٰ القاسمی نے اس اقدام پر ولی عہد شہزادے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو دانشمندانہ قرار دیا
جو آئندہ دنوں میں ایک روشن مثال قائم کرے گی اور متحدہ عرب امارات کا خوبصورت، برداشت پر مبنی امیج پیش کرے گی۔اس مسجد کا سابقہ نام شیخ محمد بن زید مسجد تھا۔مسجد کے قریب ہی قائم چرچ کے پادری اینڈریو تھامسن نے خلیجی اخبار کو بتایا کہ انہیں اس اقدام پر خوشی ہوئی ہے۔رواں ہفتے العین میں ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے مغرب کی نماز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ چرچ میں 200 ایشیائی مسلمانوں نے نماز ادا کی تھی۔