جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’سعودیہ قطر تنازعہ اور درپردہ حقائق‘‘

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دی انڈی پینڈنٹ میں شائع ہونے والے خصوصی مضمون میںمعروف صحافی رابرٹ فسک نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے قطر سعودیہ کشیدگی معاملہ قطری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کی ہیکنگ سے شروع ہوا جس پر ایران کی حمایت میں قطری امیر کا بیان شائع ہوا تھا۔ قطر نے اس رپورٹ کی تردید کی لیکن سعودی عرب نے اسے سچ قرار دیا۔

رابرٹ فسک نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کی خاطر یمن کی جنگ میں کودنے سے انکار کر دیا تھا۔اس کے درپردہ وجہ یہ تھی کہ سعودی عر ب نے صرف ایک مخصوص فرقے سے تعلق رکھنے والے فوجی مانگے تھے جس پر پاکستان سخت تشویش میں مبتلا ہو گیاتھاکیونکہ پاکستان سمجھتا تھا کہ یہ پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہو گا۔ یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عسکری اتحادکی سربراہی سے استعفیٰ دینے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی عرب سے بھاری امداد لینے والا مصر بھی یمن کی جنگ کیلئے اپنے فوجی دینے پر تیار نظر نہیں آتا ۔رابرٹ فسک کے مطابق قطر اور شام کی بشارالاسد حکومت کے درمیان خاموش رابطے ہیں۔ خلیجی ممالک میں یہ شکوک پائے جاتے ہیں کہ شام کی جنگ ختم ہونے کے بعد قطر اس ملک کی تعمیر نو کرنا چاہتا ہے۔ بشارالاسد صدارت کے عہدے پر فائز رہے بھی تو بھاری قطری قرضوں کی وجہ سے شامی معیشت قطر کے زیر اثر آجائے گی۔ یوں قطر کو الجزیرہ کی طاقت کے علاوہ ایک بڑے عرب ملک کی سرزمین پر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کا موقع بھی مل جائے گا ۔ یہ صورتحال طاقتور خلیجی ممالک کے لئے ناقابل قبول ہے اور یہی تنازعے کی اصل جڑ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…