ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سمندری طوفان شینزن کے ساحل سے ٹکراگیا

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوانگ زو    (آئی این پی ) جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈانگ کا  سمندری طوفان’’ مربوک ‘‘ تباہی کے کئی نشان چھوڑ کر ساحل سے ٹکرا گیا ،طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے ، اس دوران 120پروازیں معطل یا منسوخ ہوئیں ۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق صرف شینزن شہر میں  72پروازیں منسوخ کی گئیں  جبکہ گوانگ زو کے ہوائی اڈہ سے 55جہاز پرواز نہ کر سکے ،
شینزن او ر گوانگ زو کے درمیان چلنے والی کئی ٹرینیں  روک دی گئیں  جبکہ دوسری ٹرینوں کو رفتار کم کرنے کی   ہدایت کی گئی ، سمندری طوفان اس سال میں دوسری دفعہ آیا تھا جو گذشتہ روز دوپہر کو شینزن سے ٹکراگیا ۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ  آئندہ دو دنوں کے دوران شدید بارشیں ہوں گی جس کے پیش نظر مقامی حکومتوں نے متوقع طورپر بے گھر ہونے والے افراد کیلئے 480پناہ گاہیں تیار کر دی ہیں جہاں خوراک اوردیگر اشیاء بھی پہنچا دی گئی  ہیں ،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر وں سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں بلکہ چھوٹے بچوں کو  گھروں سے نہ نکلنے دیں ،ہوئی زو میں  گذشتہ روز 268 کشتیوں کو ساحل سمندر پر واپس بلالیا گیا تھا جبکہ فیری سروس معطل کر دی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…