اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید بگڑ گئی‘‘ ایرانی فوج اہم عرب ملک پہنچ گئی۔۔سعودی عرب کی جانب سے وارننگ جاری

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار امیر قطر کے محل کے اندر ان کی حفاظت پر مامور، سعودی عرب نے قطر کو وارننگ جاری کر دی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ میں مصری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی فورس امیرِ قطر کے محل کے اندر اُن کی حفاظت کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاسداران انقلاب کی یہ فورس

تربیت کے نام پر قطر پہنچی ہے اور شاہی محل کے اندر موجود ایرانی عناصر قطر کی فوجی وردیوں میں ملبوس ہیں تا کہ بیرونی دنیا کو مغالطے میں ڈالا جا سکے۔سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر سمیت کئی عرب ممالک نے پیر کے روز قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کےملک کے خلاف قطر کی جانب سے بہت سازشیں ہوچکیں، اب وقت آگیا ہے کہ قطر اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے اخوان المسلمون اور حماس جیسی تنظیموں کی مدد بند کرے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے دورہ فرانس کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کا مقصد قطر کو نقصان پہنچانا ہرگز نہیں مگر اسے درست فیصلے کرنے کا ایک اور موقع دینا ہے۔ اب یہ قطر پر منحصر ہے کہ آیا وہ کون سا راستہ منتخب کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملکوں کی طرف سے قطر کے خلاف اٹھائے گئے بعض اقتصادی اقدامات کا مقصد بھی دوحہ کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے اور انتہا پسند گروپوں سے ناطہ توڑنے پر قانع کرنا ہے۔ توقع ہے کہ منطق اور عقل قطر کو درست سمت میں فیصلے کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ قطر کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کافی ہیں۔ ان فیصلوں کے نتیجے میں قطر کر غیرمعمولی دباؤ بڑھے گا اور قطری عوام ان کے نتائج کا متحمل ہونا پسند نہیں کریں

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…