کابل(آئی این پی)افغانستان میں خواتین کے خصوصی ٹیلیویژن چینل ’’زن ٹی وی‘‘ نے اپنی نشریات کا آغاز کر دیا ۔افغان میڈیا کے مطابق خواتین کے خصوصی ٹیلیویژن چینل زن ٹی وی نے اپنی نشریات کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس ٹیلیویژن چینل کے پروڈوسر حمید سحر نے فرانسیسی ٹیلیویژن چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چینل خواتین کے حقوق کے لیے اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے ۔
اس چینل کی تمام ملازمین خواتین ہو نگی ۔ اس وقت مردوں کی 14 رکنی ٹیکنک ٹیم خواتین کو تربیت دینے کے بعد ٹیکنیک امور کو بھی ان کے حوالے کر دے گی ۔ خواتین کو اپنی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع دینے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ ٹی وی کے پروگراموں میں افغان معاشرے اور خواتین کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے پروگراموں کو جگہ دی جائے گی ۔