بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

غیر ملکی کارکن منظوری کے بغیراپنے اہل و عیال کو اقامہ ویزے پرنہیں بلا سکتے ، سعودی محکمہ پاسپورٹ

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (اے این این)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ آجر کی منظوری کے بغیر غیر ملکی کارکن اہل و عیال کو اقامہ ویزے پر بلانے کے مجاز نہیں۔ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان طلال الشلہوب نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی ان خبروں کی کوئی حقیقت نہیں جن میں دعوی کیا جارہا ہے کہ سعودی حکومت نے غیر ملکی کارکنان کو پیشے میں تبدیلی، نقل کفالہ اور اہلیہ کو آجر کی منظوری کے بغیر مملکت بلانے کی اجازت دے دی ہے۔

الشلہوب نے کہاکہ جوازات کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور کسی بھی قسم کے ویزے کے اجرا کیلئے محکمہ پاسپورٹ کی منظوری شرط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقل کفالہ ، گھریلو عملے کے پیشے میں تبدیلی، وزارت محنت و سماجی فروغ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے جبکہ شرائط پوری کرنے والے کو آن لائن منظوری مل جاتی ہے۔دوسری جانب وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ جو 6لاکھ سعودی مساند پروگرام میں اندراج کرائے ہوئے ہیں ،وہ وزارت کے دفاتر سے رجوع کیے بغیر ویزے کی کارروائی کراسکتے ہیں۔ وہ وزارت کے دفاتر میں حاضری دیئے بغیر گھریلو عملہ یا ڈرائیور بنگلہ دیش، ہندوستان ، پاکستان، فلپائن،ویتنام، سری لنکا اور کمبوڈیا سے درآمد کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…