ہفتہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سنگاپور میں برطانوی شہزادے ہیری کاافطار کے وقت مسلمانوں کے ساتھ ایسا اقدام کہ سب کے دل جیت لئے

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور (این این آئی )برطانوی شہزادہ ہیری نے سنگاپور میں مسلمان کمیونٹی کے ساتھ کجھوروں اور دلیے سے روزہ افطار کیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری دور وزہ د ورے پر سنگا پور گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے جامعہ نامی فلاحی تنظیم کی دعوت پر مسلمان کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطارہ کیا ۔اس دوران افطاری سے قبل جب مسلمانوں نے دعا کی تو پرنس ہیری نے بھی اپنے انداز میں دعا کی جس کے بعد ان کی تواضع کجھوروں کے ساتھ کی گئی اور

بعد میں سادہ دلیہ دیا گیا ۔فلاحی تنظیم کے صدر ڈاکٹر محمد حسبی ابو بکر نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہمیں غریبوں کی مدد کرنی چاہیے اور اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پرنس ہیری کا افطار پارٹی میں موجود ہونا اور یہاں موجود لوگوں سے ملنا ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔پرنس ہیری سنگا پور میں فنڈ ریزنگ پولو کپ میں شرکت کے لیے سنگا پور گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے ایچ آئی وی ایڈز کے ایک مریض سے ملاقات کر کے اس حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی ۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…