اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اہم عرب ملک کے قطر کے ساتھ چار عرب ممالک جن میں سعودی عرب ، یواے ای ، بحرین اور مصر شامل ہیںنے اپنے تمام تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔ جس کے بعد تمام ترنگاہیں پاکستان پر لگ گئیں لیکن اب دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا قطر کیساتھ فوری طورپر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت چار ممالک کے فیصلے کے بعددفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہاکہ ’پاکستان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں‘، اگر قطر کے معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو ہم باضابطہ بیان جاری کریں گے ۔یادرہے کہ سعودی عرب ، بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر کو دہشتگردی کی حمایت کا موردالزام ٹھہراتے ہوئے اس کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں ۔