ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس کی جنگی آبدوزوں نے اہم اسلامی ملک پر تباہ کن میزائل چلادیئے

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق/ماسکو(آئی این پی)روس کی دو جنگی آبدوزوں نے بحیرہ روم سے شام کے شہر تدمرمیں داعش کے ٹھکانے پر کروز میزائل حملہ کیا ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ماسکو وزارت دفاع کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ دو جنگی آبدوزوں کی مدد سے بدھ کو بحیرہ روم سے ایک کروز میزائل داغا گیا۔ اس میزائل حملے میں تدمر شہرکے قریب داعش کے ٹھکانے اور ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائل حملے سے قبل روسی حکام نے امریکا، ترکی اور اسرائیل کو مطلع کیا تھا۔روسی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ داعش پر سمندر سے داغے گئے کروز میزائل سے قبل مخصوص فریقین کو مطلع کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائل سے الرقہ سے فرار ہونے والے داعشی جنگجوں کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی صدر بشار الاسد کے حلیف ملک روس کی فضائیہ شام میں کارروائیوں میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…