جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر غلطی مذاق بن گئی،’’مخصوص لفظ‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے 45 ویں اور معمر ترین صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات، پیغامات اور احکامات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔انہوں نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب سے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز کیا، جس کے بعد وہ اسرائیل، فلسطین اور ویٹی کن سمیت دیگر ممالک کے دوروں پر بھی گئے۔امریکی صدر کے یہ دورے عالمی میڈیا سمیت سوشل

میڈیا پر بیشمار تبصروں کا سبب بنے۔تاہم 30 مئی کی رات امریکی مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 6 منٹ پر کی گئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئیٹ انٹرنیٹ پر موضوع بحث بن چکی ہے۔اس ٹوئیٹ میں ٹرمپ کہنا تو چاہتے تھے کہ ‘میڈیا کی مسلسل منفی کوریج کے باوجود’ تاہم وہ لفظ ‘کوریج’ کو جلد بازی یا غلطی میں ‘Covfefe’ لکھ بیٹھے۔ٹرمپ کی اس ٹوئیٹ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ لفظ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا جبکہ مذکورہ ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ سے قبل 122 ہزار دفعہ ری ٹوئیٹ کیا جاچکا تھا۔بعد ازاں ایک غلط لفظ کی مقبولیت پر ٹرمپ کے ٹویٹر اکانٹ سے ایک اور ٹوئیٹ کی گئی، جس میں کہا گیا کہ کون اس لفظ کے اصل معنی ڈھونڈ سکتا ہے؟دنیا کے سپر پاور ملک کے صدر کی جانب سے اس ٹوئیٹ کو بھیجے جانے کی دیر تھی کہ ٹوئٹر کے دنیا بھر میں موجود صارفین اس کھوج میں لگ گئے کہ آخر ٹرمپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔دنیا بھر کی زبانوں پر عبور رکھنے والے گوگل ٹرانسلیٹ نے اس لفظ کا تعلق سمان زبان سے بتایا۔ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے خیال ظاہر کیا کہ ٹرمپ شاید کافی سے متعلق بات کرنا چاہتے تھے۔تو دوسرے نے ملکہ برطانیہ کی اس لفظ کے حوالے سے حیرت کو ٹوئیٹ کیا۔غیر ملکی ٹوئٹر صارفین اس لفظ کو مختلف صورتحال میں لاگو کرتے دکھائی دیئے،

کچھ کو تو اس بات کی فکر بھی لاحق ہوگئی کہ امریکی صدر کے متعارف کرائے گئے اس نئے لفظ کی ہجے کیا ہوگی؟خیال رہے کہ امریکی صدر اپنے ذخیرہ الفاظ کے حوالے سے 2015 میں ایک دعوی بھی کرچکے ہیں جو اس غلطی کے بعد دوبارہ انٹرنیٹ پر شیئر ہوتا دکھائی دیا۔صدر منتخب ہونے سے قبل دیئے گئے اس بیان میں ٹرمپ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ بہترین الفاظ جانتے ہیں اور ان کا ذخیرہ الفاظ بہترین ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے تو یہ مشورہ بھی دیا کیا کہ ٹرمپ کے متعارف کرائے گئے لفظ کے نام پر نیا پوکیمون کریکٹر تیار کردیا جانا چاہیئے۔اس ٹوئیٹ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سالٹ بے سے بھی تقابل کیا گیا۔دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے اس لفظ پر تبصروں اور اظہار خیال پر ایک صارف کا لکھنا تھا کہ ‘کون جانتا تھا کہ سات حرف پر مشتمل ایک لفظ دنیا بھر کو متحد کردے گا؟’۔جبکہ ایک صارف کی جانب سے تو یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ 30 مئی کو قومی چھٹی اور یوم covfefe کا درجہ دے دیا جانا چاہیئے۔

دنیا کے معروف کمپنیاں بھی اس موقع پر خاموش نہ رہیں اور مشہور فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ‘وہ یقین نہیں کرسکتے کہ کھانے میں ذائقہ شامل کرنے والا خفیہ جز سامنے آگیا جس کا نام ‘Covfefe’ ہے۔آسٹریلیا نیوز ویب نامی ٹوئٹر اکانٹ نے اس حوالے سے خاصا دلچسپ تبصرہ کیا اور ‘Make America great again’ کے جملے میں بھی ‘Covfefe’ کا اضافہ کردیا۔سماجی روابط کی ویب سائٹس پر اس لفظ کو مسلسل استعمال کیے جانے کے بعد ‘Covfefe’ لفظ کا اندراج انگریزی کی عوامی زبان پر مشتمل لغت میں بھی ہوگیا۔جہاں اس کے معنی بیان کرتے ہوئے ٹرمپ کے چھوٹے ہاتھوں کا تمسخر اڑایا گیا، اربن ڈکشنری کے مطابق یہ لفظ وہ ہے ‘جب آپ کوریج لکھنا چاہتے ہوں مگر آپ کے ہاتھ اتنے چھوٹے ہوں کے کی بورڈ کے تمام کریکٹرز کو چھو نہ پائیں’۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میڈیا کے تعلقات طویل عرصے سے متاثر ہیں، اس محاذ آرائی کا آغاز ٹرمپ کے اس بیان سے ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میڈیا ان کے خلاف جھوٹی خبریں چلاتا ہے۔امریکی صدر اقتدار سنبھالنے کے بعد سے میڈیا کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں، جبکہ 26 فروری کو وائٹ ہاس کی بریفنگ سے اہم امریکی نشریاتی اداروں کے نمائندوں کو شرکت سے روکنے کی صورت میں بھی اس کشیدگی کا کئی بار برملا اظہار سامنے آچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…