مانچسٹر(آئی این پی)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ارینا پر حملے کے بعد زخموں پرمرہم رکھنے والا پاکستانی ہیرو خود نفرت انگیز رویے کانشانہ بن گیا،گھرسے ہسپتال جاتے ہوئے نوید یاسین کو ایک سفید فام شخص نے روکنے کی کوشش کی ، برا بھلا کہا اور دہشتگرد کا لفظ استعمال کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ما نچسٹر میں ارینا پر حملے کے بعد زخموں پرمرہم رکھنے والا پاکستانی ہیرو خود نفرت انگیز رویے کانشانہ بن گیا۔ 37 سالہ سرجن نوید یاسین
مانچسٹرحملے کے بعد مسلسل 48 گھنٹے زخمیوں کی دیکھ بھال میں مصروف رہے ۔ گھرسے ہسپتال جاتے ہوئے انہیں ایک سفید فام شخص نے روکنے کی کوشش کی ، برا بھلا کہا اور دہشتگرد کا لفظ استعمال کرتے ہوئے گاڑی کا ہارن بجا بجا کر چلاتا رہا کہ اپنے ملک واپس جاؤ ۔برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید یاسین نے کہا کہ نسلی بنیاد پر تعصب کامظاہرہ مانچسٹرکا رویہ نہیں ، ہم آہنگی کے ذریعے اسے ختم کر دیا جائیگا۔