اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)عراق یا شام میں امریکی فوج کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو ایران میں گھس کر کارروائی کریں گے، امریکہ نے تہران کو پیغام پہنچا دیا، امریکی ذرائع ابلاغ کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے روس کے ذریعے ایران کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر اس نے عراق یا شام میں امریکی فوج کو چھیڑنے کی کوشش
کی تو امریکی افواج ایران کے اندر گھس کر کارروائی کریںگی۔ کویتی اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران کو دھمکی آمیز پیغام روسی افسران کے ذریعے پہنچایا گیا ۔ ایران کیلئے یہ پیغام روسی فوجیوں کو اس وقت دیا گیا جب وہ امریکی فوجی حکام کے ساتھ شام کے حوالے سے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کویتی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کے ذریعے امریکا نے تہران کو کسی قسم کا کوئی دھمکی آمیز پیغام نہیں بھیجا ۔ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ تردید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے دو روز قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کویتی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کے ذریعے امریکا نے تہران کو کسی قسم کا کوئی دھمکی آمیز پیغام نہیں بھیجا ۔ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ تردید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے دو روز قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔