منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قطر کا نمبربھی آگیا، امریکی فوجی اڈے پر نئے خدشات نے سِر اُٹھالیا،امریکی جریدے کی رپورٹ میں تشویشناک انکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(آئی این پی)خلیجی ریاست قطر کے ساتھ پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی کے بعد قطر میں امریکی فوجی اڈے کی موجودگی پر نئے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جریدہ نیوز ویک نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ قطر میں قائم امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی خطرناک ہے۔ قطر میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی دوحہ کو دہشت گردی کی حمایت پر مبنی پالیسیاں برقرار رکھنے پر اطمینان دلانے کے مترادف ہے۔

امریکی جریدے نے حکومت کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے متنازع حلیف قطر سے دوستی میں احتیاط سے کام لے کیونکہ قطر کی پالیسی ایک ہی وقت میں دوست اور دشمن دونوں کے ساتھ ہے۔ دوحہ ایک طرف دہشت گردوں سے دوستی رکھے ہوئے ہے اور دوسری طرف وہ مغرب کے ساتھ بھی کھڑا ہے۔نیوز ویک کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کے سابق عہدیدار جوناتھن اسکینزر اور تزویراتی تجزیہ نگارKate Haverd نے بات کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر شام میں لڑنے والی النصرہ فرنٹ، فلسطین تنظیم حماس اور طالبان کی حمایت کا الزام ہے۔ ان الزامات کے بعد دوحہ کا کردار مشکوک ہوگیا ہے۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ امریکی فوجی بوبرگڈال کے بدلے میں رہائی پانے والے طالبان رہنماں کے قطری حکومت کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔ خیال رہے کہ طالبان کے پانچ اہم رہ نماں کو سابق امریکی صدر باراک اوباما نے گوانتا نامو جیل سے رہا کردیا تھا۔نیوز ویک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر ایک ہی وقت میں دوغلی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ وہ ایک طرف تو اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور تجارتی روابط قائم ہوئے ہے اور دوسری طرف ایران، حزب اللہ اور القاعدہ جیسی تنظیموں کو بھی گود میں لیے ہوئے ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی دوحہ کو دہشت گردی کی حمایت جاری رکھنے کی ترغیب دینے کے مترادف ہے۔ ایسا کرنا امریکی مفادات کے مغائر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…