منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی سب سے بڑی مسجد، جہاں روزانہ لاکھوں مسلمان اپنے رب کے حضور سربسجود ہوتے ہیں

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (آئی این پی )مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے جہاں لاکھوں زائرین پورا سال اس مقدس جگہ کا رخ کرتے ہیں ، اللہ کا گھر مسجد جہاں روزانہ لاکھوں مسلمان اپنے رب کے حضور سربسجود ہوتے ہیں ۔ دنیا کی سب سے بڑی مسجد مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام ہے جس کی بنیاد اللہ کے پیارے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے رکھی ۔مسجد کے بیچ و بیچ بیت اللہ اللہ کا گھر ہے

جہاں شب و روز طواف کیا جاتا ہے اور اے اللہ میں حاضر ہوں کی صدائیں بلند ہوتی ہیں ۔ جنت سے لایا گیا پتھر حجر اسود بھی اسی بیت اللہ کی دیوار میں نصب ہے جسے بوسہ دینا ہر مسلمان مرد و زن کی خواہش ہوتی ہے ۔ مسجد الحرام 88 اعشاریہ 2 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی اس مسجد میں حج کے دوران لاکھوں افراد سما سکتے ہیں ۔اپنے طرز تعمیر کے باعث یہ دنیا کی سب سے مہنگی ترین مسجد بھی ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی چھتری بھی اسی مسجد الحرام میں نصب کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔ سونے سے بنا میزاب کعبہ نکاسی آب کے لئے ایک خوبصورت پائپ ہے ۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مسجد کو وسعت دی جاتی رہی ہے ۔ اس وقت بھی مسجد میں توسیع کا کام جاری ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزمسجد الحرام میں ہر سال کی طرح امسال بھی لاکھوں افراد کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں لاکھوں کی تعداد میں عازمین و زائرین و مقامی افراد افطار کر رہے ہیں۔مسجد الحرام میں سعودی حکومت کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس کے لیے سیکڑوں رضا کار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…