نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورکے واہگہ بارڈرکے راستے سرحدعبورکرنیوالے پاکستانی نوجوان کو امرتسرکی مقامی عدالت کے حکم پرجوڈیشل ریمانڈپر9 جون تک جیل بھیج دیا ہے۔،مینگورہ سوات کا رہائشی عبداللہ نے 25 مئی کو جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈسے چندلمحے پہلے اچانک زیرولائن عبورکرلی تھی ۔
پنجاب رینجرزنے نوجوان کی واپسی کامطالبہ کیا لیکن بھارت کی بی ایس ایف اہلکاروں نے بتایا کہ اعلی حکام کی اجازت ملنے کے بعد ہی پاکستانی نوجوان کوواپس کیا جائیگا۔تاہم آج بھارت کی بارڈرسیکیورٹی فورس نے عبداللہ کو واپس کرنے کی بجائے اسے امرتسر کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں اسے جوڈیشل ریمانڈپر9 جون تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔بی ایس ایف کے مطابق عدنان شاہ کے قبضے سے پاکستانی پاسپورٹ اور 9 ہزار روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔