منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران شام میں کیا بنارہاہے؟امریکہ پھٹ پڑا،سنگین ترین الزامات عائد

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس کے دو سرکردہ ارکان نے اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایران شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں ایرانی فوجی اڈے کے قیام کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔عرب ٹی وی کے مطابق ری پبلیکن پارٹی کے رکن کانگریس پیٹر روسکام اور ڈیموکریٹس کے ٹیڈ ڈویچ نے وزیر دفاع جیمز میٹس اور وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کو مکتوبات ارسال کیے ہیں جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران شام کے راستے بحر متوسط تک رسائی کے لیے شام میں ایک

فوجی اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے۔مکتوبات میں خبردار کیا گیا ہے کہ شام میں ایرانی فوجی اڈے کے قیام کا مقصد بحیرہ روم کے قریب اپنی دفاعی تنصیبات اور دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنانا ہے۔رکن کانگریس پیٹر روسکام کا کہنا تھا کہ شام میں ایران کی مستقل موجودگی امریکی مفادات کے خلاف ہے۔ اگر شام میں ایران موجود رہتا ہے تو وہاں پر جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی مساعی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔دونوں ارکان کانگریس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں ایران کے جنگی طیاروں کا تعاقب کرے اور اسدی فوج کے دفاع میں ایرانی فوجی کارروائیوں کو روکے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…