پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ میں مسلمان خواتین کو چھڑنے سے منع کرنے پر لرزہ خیز واقعہ

datetime 27  مئی‬‮  2017 |

پورٹ لینڈ(این این آئی)امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے والے 2 افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایک مقامی ٹرین میں رمضان المبارک کے پہلے دن پیش آیا۔ پورٹ لینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق واقعہ ہولی وڈ ٹرانزٹ اسٹیشن پر میکس ٹرین میں شام ساڑھے 4 کے قریب پیش آیا ٗ

جب ٹرین میں سوار ایک شخص نے 2 خواتین پرجو حلیے سے مسلمان نظر آرہی تھیں ٗ نسل پرستانہ اور مذہبی فقرے کسنا شروع کیے۔پولیس کے مطابق خواتین پر جملے کسنے والے شخص کو 3 افراد نے روکنے کی کوشش کی، تاہم خنجر کے وار لگنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ٗپولیس کی جانب سے پوچھ گچھ سے قبل ہی خواتین بھی جائے وقوع سے چلی گئیں۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ خواتین ممکنہ طور پر مسلمان تھیں، جن میں سے ایک نے حجاب لے رکھا تھا۔پورٹ لینڈ پولیس کے ترجمان پیٹی سمپسن نے بتایا کہ جس وقت حملہ آور خواتین پر چلا رہا تھا ٗ چند افراد نے مداخلت کی اور خواتین پر جملے کسنے والے شخص کو اس سے باز رکھنے کی کوشش کی تاہم ملزم نے ان پر حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ٗدوسرے نے ہسپتال میں دم توڑا۔پولیس ترجمان کے مطابق یہ افراد ٹرین میں سفر کررہے تھے تاہم بدقسمتی سے حملے کی زد میں آگئے۔پیٹی سپمسن کے مطابق ملزم صرف اسلام مخالف ہی نہیں بلکہ بہت ساری دیگر چیزوں کے بارے میں بھی بات کر رہا تھا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…