منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کلبھوشن یادیوکوپاکستان نے گرفتارنہیں بلکہ اغواکیا؟،بھارت نےنوازشریف پراحسان جتادیا

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں دوستانہ تعلقات کے قیام کیلئے دیانتدارانہ کوششیں کی ہیں لیکن پاکستان نے اس کے جواب میں ہمیشہ ایسی کارروائیاں کیں ،جن سے تعلقات داغدارہوگئے ،انہوں نے یہ بات ایک بھارتی اخبارکودیئے گئے انٹرویومیں کہی۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم مودی نے دوغیرمعمولی اقدامات اٹھائے ،

پہلے وزیراعظم نوازشریف کوحلف برداری کی تقریب میں بلایاپھرخودپاکستان گئے لیکن تعلقات کومعمول پرلانے کیلئے بھارت کی جانب سے ہرمرتبہ کوشش کے بعدایسے واقعات رونماہوئے کہ امن کوششوں کوسبوتاژ کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتاکہ وہ کس کے کنٹرول میں فوج یاانتہاء پسندوں یاسویلین حکومت کے ۔پٹھا ن کوٹ کاواقعہ ہویاموجودہ یادیوکیس ،تعلقات کومعمول پرلانے کیلئے آپ کے پاس حقیقت میں ایساماحول نہیں ہے کہ جس کے ساتھ نمٹاجاسکے ۔کلبھوشن یادیوکے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسے ایران سے اغواء کیاگیا،جس طرح پاکستان میں اس کے خلاف مقدمہ چلایاگیا،اس پرکسی کابھی اعتمادنہیں ہے ۔بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں جاکردرست قانونی وآئینی مؤقف اختیارکیا،صرف اعترافی بیان پرکسی کوسزائے موت نہیں دی جاسکتی ،کیااسے ہتھیاریادستاویزات برآمدہوئی ہیں ۔سرجیکل حملوں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج نے دراندازی ،سیزفائرکی خلاف ورزیوں اوردہشتگردحملوں کی روک تھام کیلئے متعدداقدامات اٹھائے ہیں اورسرجیکل سٹرائیکس اسی عمل کاحصہ تھا۔مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرانہوں نے کہاکہ ہم دہشتگردوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں ،جہاں تک کشمیرکے عوام کاتعلق ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہوں ،

کیونکہ انہیں بھی تشدداوردہشتگردی کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں جنگ پی جے پی یانیشنل کانفرنس ،کانگریس یاپی ڈی پی کے خلاف نہیں بلکہ یہ حقیقت میں علیحدگی پسندوں کے خلاف ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…