منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’داعش کا بہت بڑا نقصان ‘‘ مرکزی کمانڈر جہنم واصل

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شامی فوج نے ملک کے شمال میں ایک کارروائی میں داعش کے ایک سرکردہ فوجی کمانڈر ابو مصعب المصری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔شامی فوج کے ایک ذریعے نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ابو مصعب المصری شام میں داعش کا ’’ وزیر جنگ‘‘ تھا۔اس سے پہلے شام کے سرکاری میڈیا نے ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے کہا تھا کہ

وہ تمام گروپ کا وزیر جنگ تھا۔یعنی وہ داعش کی تمام تنظیم کا مرکزی فوجی کمانڈر تھا۔شامی میڈیا کے مطابق فوج کی شمالی شہر حلب کے مشرق میں کارروائی میں ابو مصعب المصری سمیت داعش کے تیرہ سینئر کمانڈر ہلاک ہوئے۔ان میں بعض سعودی اور عراقی شہری بھی تھے۔المصری اس علاقے میں 10 مئی سے جاری کارروائی کے دوران میں مارا گیا تھا لیکن شامی فوج کے ذریعے نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں ہلاک ہوا تھا۔بغداد سے تعلق رکھنے والے داعش کے ایک ماہر ہشام الہاشمی کا کہناتھا کہ اگر ابو مصعب المصری کی ہلاکت کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ الرقہ کی جانب امریکا کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز کی چڑھائی اور اس کے ساتھ ایک بڑے معرکے سے قبل داعش کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ المصری داعش تنظیم میں چوتھے نمبر پر سب سے سینئر شخصیت تھا۔داعش کا سابقہ وزیر جنگ ابو عمر الشیشانی گذشتہ سال مارا گیا تھا۔تب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ الشیشانی ممکنہ طور پر شام میں امریکا کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوا تھا۔داعش نے جولائی 2016ء میں اس کی موت کی تصدیق کی تھی لیکن یہ کہا تھا کہ وہ شام نہیں بلکہ عراق کے شمالی شہر موصل کے جنوب میں واقع شہر شرکت میں عراقی فورسز کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…