دمشق (آن لائن)شام کے صدر بشارالاسد کے ایک قریبی ساتھ رامی مخلوف کی زیرقیادت قائم کردہ ’البستان‘ نامی تنظیم نے صدر اسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں اور دیگر عناصر کے یتیم بچوں کے لیے صرف9 ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے خیال رہے کہ’البستان‘ نامی تنظیم پر امریکا نے 16 مئی کو نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔’البستان آرگنائزیشن‘ کی طرف سے 20 مئی کو جاری کردہ ایک بیان میں
کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود تنظیم متاثرین کی معاونت جاری رکھے گی۔’البستان‘ تنظیم کی طرف سے بشارالاسد پراپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کے یتیم بچوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لیے صرف 9 ڈالر کی حقیر امداد پر سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر امدادی پیکج کا مذاق اڑائے جانے پر تنظیم کے چیئرمین علی محفوظ کو وضاحتی بیان دینا پڑا