لکھنؤ(آئی این پی)بھارت میں مسلمان اور ہندو خواتین نے ایک دوسرے کے شوہروں کو گردے دیگر انکی جانیں بچا لیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے گریٹر نوئیڈا کے اکرام اور باغ پت کے رہائشی راہول ورشت کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے۔گردوں کی پیوندکاری کے لیے ان دونوں کی بیویوں نے اپنے شوہروں کو اپنا گردہ عطیہ کرنا چاہا
مگر رضیہ اور اکرام کا بلڈ گروپ الگ تھا،اسی طرح پوترا اور راہول کا خون بھی میچ نہیں کرپایا جس کے بعد دونوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں۔دونوں خواتین نے ایک دوسرے کے شوہروں کو اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ دونوں کے گردے میچ کررہے ہیں جس پر انھیں آپریشن کے ذریعے گردے لگادیئے گئے ۔