واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملکی معیشت کو زیادہ سرعت سے ترقی دلانے کے مقصد کے حامل تقریبا 41 ٹریلین ڈالر کے 2018 کے مالی بجٹ کے بل کو کانگرس بھیج دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بجٹ بل مفلس امریکی شہریوں کو راشن کارڈ سے لیکر ہیلتھ انشورنس، سرکاری طبی تحقیقات اور شاہراہ فنڈ تک کئی ایک شعبوں میں کٹوتیاں لانے کا ہدف رکھتا ہے۔
سابق صدر براک اوباما کے ہیلتھ انشورنس پروگرام یعنی اوباما کیئر کی منسوخی پر مبنی یہ بل علاوہ ازیں فیڈرل ملازمین کے ریٹائرمنٹ کے حقوق، کسانوں کی مالی حوصلہ افزائی، طالب علموں کے قرضہ جات کی سرکاری خدمات کے عوض معافی کی طرح کے پروگراموں کو ختم کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔دوسری جانب ٹیکس کی شرح میں سنجیدہ سطح کی گراوٹ لائے جانے کی منصوبہ بندی کے حامل بجٹ بل میں انفرادی آمدنی کے ٹیکس کی بلند ترین شرح 396 فیصد سے کم کرتے ہوئے 35 فیصد تک اور سرکاری ملازمین کی شرح ٹیکس کو 35 سے 15 فیصد تک کم کرنے کی تجویز بھی موجود ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملکی معیشت کو زیادہ سرعت سے ترقی دلانے کے مقصد کے حامل تقریبا 41 ٹریلین ڈالر کے 2018 کے مالی بجٹ کے بل کو کانگرس بھیج دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بجٹ بل مفلس امریکی شہریوں کو راشن کارڈ سے لیکر ہیلتھ انشورنس، سرکاری طبی تحقیقات اور شاہراہ فنڈ تک کئی ایک شعبوں میں کٹوتیاں لانے کا ہدف رکھتا ہے۔سابق صدر براک اوباما کے ہیلتھ انشورنس پروگرام یعنی اوباما کیئر کی منسوخی پر مبنی یہ بل علاوہ ازیں فیڈرل ملازمین کے ریٹائرمنٹ کے حقوق، کسانوں کی مالی حوصلہ افزائی، طالب علموں کے قرضہ جات کی سرکاری خدمات کے عوض معافی کی طرح کے پروگراموں کو ختم کرنے کا مقصد رکھتا ہے