دوحہ(آئی این پی )اہم خلیجی ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی کے بیانات نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی،قطر میں سرکاری نیوز ایجنسی کو ہیک کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں سرکاری نیوز ایجنسی کو بدھ کے دن ہیک کر لیا گیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد کئی اہم علاقائی امور کے بارے میں جھوٹے بیانات بھی جاری کر دیے گئے۔
جن کی وجہ سے دنیا بھر میں اچانک شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی، بتایا گیا ہے کہ ان بیانات کو ملک کے امیر شیخ تمام بن حمد الثانی سے منسوب کیا گیا، جو بالکل غلط ہے۔ قطر نیوز ایجنسی کے فیس بک اور ٹوئٹر اکانٹ پر بھی سائبر حملے کی کوشش کی گئی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ کئی اہم علاقائی امور کے بارے میں جھوٹے بیانات بھی جاری کر دیے گئے