مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے کے بعد پاکستانیوں کے اقدامات نے سب کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی شہرمانچسٹر میں گزشتہ روز ایک کنسٹرٹ ہال میں ہونے والے مشتبہ بم دھماکے کے بعد شہر میں آباد پاکستانی اور کشمیری امدادی سرگرمیوں میں آگے آگے دکھائی دیں۔
پاکستانی نزاد برطانوی صحافی فریڈ قریشی نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں بتایا کہ اس واقعے کے بعد شہر میں ٹیکسی سروس ، جس میں زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستانی اور کشمیری برادری سے ہے۔ ان لوگوں نے متاثرین کو بلامعاوضہ گھر پہنچانے سمیت ان کی ہر ممکن کوشش بھی کی ہے۔