لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مانچسٹر پولیس کا کہنا ارینا میں حملہ کرنے والا مبینہ حمہ آور سلمان آعبیدی تھا،ذراےع کے مطابق بائیس سالہ عبیدی کے والدین کے تعلق لیبیا سے ہے۔بی بی سی کے مطابق سلمان عبیدی مانچسٹر میں پیدا ہوا اس ماں باپ کرنل قذافی کی حکومت کے خلاف تھا پھر انکو برظانیہ میں پناہ حاصل کرنا پڑی۔برطانیہ آنے کے بعد اس فیملی نے چند برس لندن میں گزارے اور اس کے بعد وہ مانچیسٹر منتقل ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق سلمان عبیدی کے کم از کم تین بہن بھائی ہیں: ایک بڑا بھائی جو لندن میں پیدا ہوا اور اور سلمان عبیدی سے چھوٹی ایک بہن اور بھائی جو مانچیسٹر میں پیدا ہوئے۔لبنہ اختر بتاتی ہیں کہ پیر کی رات مانچیسٹر ارینا میں آخر ہوا کیا تھا؟بی بی سی کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کے والدین اب لیبیا میں ہی مقیم ہیں اور سلمان عبیدی بھی کچھ عرصے کے لیے ملک سے باہر گیا تھا اور چند روز پہلے ہی برطانیہ واپس لوٹا تھا۔ہمسایوں کا کہنا ہے کہ اس خاندان کے گھر پر بعض اوقات لیبیا کا جھنڈا بھی لہرایا کرتا تھا۔اطلاعات کے مطابق یہ فیملی مانچسٹر میں مختلف جگہوںمیں رہ چکی ہے اور ان کی سابقہ رہائش بھی ان جگہوں میں شامل ہے جہاں پر برطانیہ پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔ اب بھی برطانیہ پولیس اس سلسلے میں شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔