لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) 28مئی 2017کو پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر اٹھارہ منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق تمام پاکستانی اس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں، فلکیاتی ماہرین نے اس کاآسان طریقہ یہ بتایا ہے کہ کسی بھی کھلی جگہ پر ایک چھڑی سیدھی نصب کردیں مقررہ وقت پر اس چھڑی کا سایہ جس جانب پڑے گا وہی خانہ کعبہ کی درست سمت ہوگی۔