مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں دھماکا کرنے والے شکست خوردہ اور ہارے ہوئے لوگ ہیں تاہم معصوم لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے، برطانوی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،امریکا مسلمان ، عیسائی اور یہودی بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے تعاون کو تیار ہے۔او ربرطانوی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہروقت ساتھ دینگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی کے دورے پر پہنچنے کے بعد ہم منصب محمو د عباس کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں تاہم اسرائیل کو انسانی حقوق کا احترام کرنا ہو گا ۔ اسرائیلی صدر نیتن یاہو بھی خطے میں امن کے خواہاں ہیں ۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے کوشاں ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ۔ ۔خطے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔