منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم اسلامی ملک میں 2مردوں کو ہم جنس پرستی پر عبرتناک سزا سنادی گئی 

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (آئی این پی)انڈونیشیا کے صوبے آچے میں 2 مردوں کوہم جنس پرستی پر 83،83کوڑے مارنے کی سزا دی گئی ،جس وقت دونوں افراد کو سرِعام سزا دی جا رہی تھی تو وہ سفید چوغے پہنے ہوئے توبہ کر رہے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق )انڈونیشیا کے صوبے آچے میں 2 مردوں کوہم جنس پرستی پر 83،83کوڑے مارنے کی سزا دی گئی۔سزا دینے والی ٹیم کے ارکان نقاب پوش تھے۔جنھوں نے ان افراد کی پیٹھ پر 83 بید رسید کیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان افراد میں سے ایک شخص کی عمر20 برس جبکہ دوسرے کی23 برس ہے۔ دونوں افراد کو مارچ میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے گھر میں جنسی فعل میں مصروف تھے اور ویجیِلانٹے یا خدائی فوجداروں کا ایک گروہ ان کے گھر میں داخل ہوا۔ان افراد کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔انڈونیشیا میں عام طور پر ہم جنس مباشرت قابلِ تعزیر نہیں ہے۔ تاہم آچے صوبے میں شریعت نافذ ہے اس لیے اس پر سزا دی جاتی ہے۔آچے میں پہلے بار کسی کو بید مارنے کی سزا دی گئی ہے۔سزا پر عملدرآمد صوبائی دارالحکومت بندا آچے میں ایک مسجد کے سامنے کیا گیا۔اس وقت وہاں تماش بینوں کی بھیڑ تھی اور وہ ‘زور سے مارو! اور ‘یہ تمھارے لیے سبق ہے جیسے نعرے لگا رہے تھے۔سزا دیے جانے سے پہلے ایک سرکاری اہلکار نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ مجرموں پر حملہ کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ وہ بھی انسان ہیں۔گزشتہ پیر کو دارالحکومت جکارتہ میں پولیس نے ایک پارٹی کے دوران ایک سو اکتالیس افراد کو ‘ہم جنس پارٹی منعقد کرنے کے الزام گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم بیشتر کو اگلے روز ہی رہا کر دیا گیا۔دارالحکومت جکارتہ میں پولیس نے ایک پارٹی کے دوران ایک سو اکتالیس افراد کو ‘ہم جنس پارٹی منعقد کرنے کے الزام گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم بیشتر کو اگلے روز ہی رہا کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…