جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اہم ملک میں کنسرٹ کے دوران خوفناک بم دھماکہ۔۔ ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ۔۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔۔ا مدادی کارروائیاں جاری

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر مانچسٹر ارینا میں کنسرٹ کے بم دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق زیادہ تر افراد بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر ارینا کے سٹی سینٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کا کانسرٹ جاری تھا کہ زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کانسرٹ میں موجود 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مزید 50 ایمبولینسز کے ذریعے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دھماکے میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے محفوظ رہیں۔دوسری جانب برطانوی حکام نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے مانچسٹر شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور سیکیورٹی ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ادھر برطانوی پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا ارینا کے داخلی دروازے کے قریب ہوا، اس وقت کانسرٹ میں 20 ہزار سے زائد افراد موجود تھے بعدازاں جہاں پر بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔برطانوی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے مشتبہ ڈیوائس بھی ملی ہے جس سے ممکنہ طور پر دھماکا کیا گیا ہے تاہم پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سیکیورٹی ادارے بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں جہاں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں برطانوی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا خودکش بھی ہو سکتا ہے تاہم دھماکے کے بعد ہیلی کاپٹرز سے متاثرہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور قریب ہی موجود وکٹوریہ اسٹیشن پر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…