واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد پر سعودی حکام کے پرجوش بیانات کے برعکس سوشل میڈیا پر عرب صارفین ٹرمپ کے دورے پر اپنے شکوک و شہبات کا اظہار کر رہے ہیں۔کچھ صارفین نے اپنے خیالات کا اظہارکرنے کے لیے طنز و مزاح کا سہارا لیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں منفی بیانات کو اپنے تبصروں کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا جانے لگا۔ٹوئٹر صارفین نے سعودی عرب کے ایک مذہبی رہنما سعد بن خونیم کی اس دعا کو شیئر کرنا شروع کر دیا جس میں وہ مسلمانوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی برائی سے بچانے کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ایک کارٹون میں ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کو یمن کی جنگ میں مشترکہ طور پر ملوث دیکھایا گیا ہے۔ اس کارٹوں میں سعودی بادشاہ اپنے ولی عہد اور یمن کے سعودی حمایت یافتہ صدر عبد الرب منصور ہادی ٹرمپ کی سعودی عرب آمد پر انتہائی فرمانبرداری سے ان کا استقبال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین کے سات کچھ یمنی عورتیں بچوں کو گود میں لیے بھیک مانگ رہی ہے اور اس کے ساتھ ایک شخص کی خون میں لت پت لاش پڑی ہے۔