منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

2009ء میں برطانیہ میں انتہائی شرمناک کام کرنیوالا پاکستانی شخص گرفتار،بڑی سزا سنادی گئی

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)برطانیہ میں نوجوان لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد پاکستان بھاگ جانے والے شخص کو برطانیہ واپس آنے پر گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ عمار معراج ان چار افراد میں سے ایک تھا جنھوں نے ویسٹ مڈ لینڈز میں جولائی 2009 میں بے ہوشی کی حالت میں ایک 17 سالہ لڑکی کا ریپ کیا تھا۔اس واقعے کے بعد عمار معراج برطانیہ سے چلا گیا

تاہم اسے نومبر میں برطانیہ واپس آنے کی کوشش کرنے پر برمنگھم ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ معراج کو اس حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد نو سال اور نو ماہ قید کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث تین دیگر افراد کو بھی سنہ 2010 میں جیل بھیج دیا گیا۔مغربی مڈ لینڈز پولیس کے مارک ٹیمنز کا کہنا ہے ‘یہ ایک کمزور نوجوان لڑکی کے خلاف جرم تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو نقصان سے بچانا مغربی مڈ لینڈز پولیس اور پارٹنر ایجنسیوں کی اولین ترجیح ہے اور ہم جنسی جرائم کی اطلاع انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔مارک ٹیمنز کے مطابق یہ مقدمہ ثابت کرتا ہے کہ ہم مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے کبھی گریز نہیں کریں گے۔شکر ہے کہ آخر کار معراج انصاف کی گرفت میں آ گیا۔اس مقدمے کی ابتدائی سماعت میں اس حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے پر برمنگھم کی کران کورٹ نے جمعے کو معراج کو سزا سنائی۔مارک ٹیمنز کے مطابق یہ مقدمہ ثابت کرتا ہے کہ ہم مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے کبھی گریز نہیں کریں گے۔شکر ہے کہ آخر کار معراج انصاف کی گرفت میں آ گیا۔اس مقدمے کی ابتدائی سماعت میں اس حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے پر برمنگھم کی کران کورٹ نے جمعے کو معراج کو سزا سنائی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…