اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے معاملے پر تلخی اپنے عروج پرہےاوربھارتی جاسوس کامقدمہ اب عالمی عدالت انصاف میں زیرسماعت ہے ،اس دوران ہی پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریانے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کاایٹمی پروگرام تیزی سے پھیل رہاہے اوراس وقت بھارت کے پاس 2600ایٹم بنانے کی طاقت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نیوکلئیرسپلائرزگروپ(این ایس جی) کی رکنیت لینے کے دنیابھرمیں لابنگ کررہاہے لیکن دنیاکوبھارت کے اس ایٹمی پھیلائوکے پروگرام کوبھی سامنے رکھناچاہیے کیونکہ بھارت کے اس ایٹمی پروگرام سے کئی خطرات لاحق ہے اوربھارت سول نیوکلیئر معاہدوں کے ذریعے ایٹمی ایندھن، سامان اور ٹیکنالوجی حاصل کرکے انہیں ایٹمی ہتھیار بنانے میں استعمال کر سکتا ہے۔