پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’اسامہ بن لادن زندہ ہے‘‘ امریکی خفیہ اہلکار کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اسامہ بن لادن سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق روس میں پناہ لینے والے امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے زندہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے سی آئی اے کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ مارا گیا۔

سنوڈن کا ورلڈ نیوز ڈیلی رپورٹ کی ویب سائٹ کی جانب سے شائع کئے گئے بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ان کے پاس دستاویزی شواہد موجود ہیں کہ اسامہ بن لادن کو سی آئی اے کی پشت پناہی حاصل ہے،القاعدہ سربراہ تا حال زندہ اور کیریبین ملک بہاماس میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے،اسامہ اب بھی سی آئی اے کے پے رول پر ہے اور ایک لاکھ ڈالر ماہانہ وصول کر رہا ہے۔ خبر کی تصدیق کے لئے جب گوگل کا سہارا لیا گیا تو یہ معلوم ہوا کہ یہ خبر شائع کرنیوالی ویب سائٹ غیر مصدقہ اور بے بنیاد خبروں کے لئے مشہور ہے،مزید چھان بین کے باوجود نہ تو سنوڈن کا انٹرویو کہیں ملا اور نہ ہی اس سے متعلق کوئی ریکارڈ۔ سوشل میڈیا پر آئے روز جعلی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں جن کی تصدیق انتہائی ضروری ہے۔واضح رہے ایڈورڈسنوڈن نے ڈیل اور سی آئی اے کے بعد 2013 ء میں این ایس اے میں خدمات سرانجام دیں،اسی سال جون کے مہینے میں انہوں نے صحافیوں کو خفیہ این ایس اے کی ہزاروں دستاویزات بھی جاریں کیں،امریکی حکومت نے ان کے خلاف جاسوسی کے الزامات پر تحقیقات شروع کر دیں جس پر وہ امریکہ سے ہانگ کانگ فرار ہوگئے اور اس کے بعد ماسکو میں سیاسی پناہ حاصل کرلی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…