لندن ( این این آئی) یو این او کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی عدالت ِ انصاف میں بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن سدھیر یادیو کی سزا روکنے پر فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ٗ کلبھوشن سدھیر یادیو پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں سینکڑوں معصوم افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے جس کو پاکستان کی پولیس نے نہیں بلکہ پاکستان فوج نے ثبوت کے ساتھ گرفتار کیا ہے جو کہ عالمی عدالت میں ایک سب سے بڑا ثبوت ثابت ہوگا ،
بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں کو کچلنے کیلئے جِس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے فضائی حملوں میں قتل کرنے او رعالمی دنیا کا رُخ دوسری طرف موڑنے کیلئے عالمی عدالت ِ انصاف سے رابطہ کرکے اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے ٗ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق عالمی عدالت ِ انصاف نے اِ س سے قبل بھارت میں اجمل قصاب جِس کو بھارتی عدالت نے خود اقرار کیا کہ بے گناہ پھانسی دی گئی ہے جبکہ حریت رہنما افضل گورو سمیت امریکہ میں قید آفیہ صدیقی کو عالمی عدالت ِ انصاف نے انصاف کیوں نہیں دیا؟ جبکہ جنوبی ایشیاء میں مسئلہ کشمیر جو سب سے بڑا ایشو ہے عالمی عدالت ِ انصاف نے بجائے مسئلہ کشمیر کا کیس لڑنے کے حاضر سروس کرنل کلبھوشن سدھیر یادیو جِس نے میڈیا کے سامنے خود اپنے گناہ قبول کئے وہاں وہ پاکستان کی مظلوم عوام کے قتل میں ملوث ہے ایسی صورت میں جہاں عالمی عدالت ِ انصاف کا کلبھوشن سدھیر یادیو کی پھانسی کو چالیس دِن تک روکنا سمجھ سے بالاترہے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اِس بارے فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ چند روز میں عالمی عدالت ِ انصاف سے باقاعدہ رجوع کرنے کے بعد اپنا وکیل پیش کریں گے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی عدالت ِ انصاف سے رجوع کرنے کیلئے باقاعدہ مکتو ب ارسال کردیا جبکہ رولز اور لاء کے مطابق کلبھوشن سدھیر یادیو کا پاکستان فوج نے گرفتا ر کرکے فوجی عدالت نے سزائے موت دی ہے۔