منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ذات پات پر یقین اورانتہائی پسندی کی انتہا،بھارت میں کیسے بچے پیدا کئے جارہے ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک طرف توانتہاپسندی عروج پرہے جبکہ دوسری طرف اس دورجدیدمیں بھی فرسودہ روایات پرعمل کیاجارہاہے ،بھارت میں ان رسومات کومزید فروغ دینے میں بھارتی انتہاپسندتنظمیوں کااثرہے جن میں سب سے بڑی انتہاپسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ہے ۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آرایس ایس )نے دعوی کیاہے کہ بھارت میں پیداہونے والے بچے خالصتا دیسی طبی

طریقوں، سیاروں اور ستاروں کی مدد سے کئے گئے ہیں جو اعلی ترین نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ آر ایس ایس کے گروپ آروگیا بھارتی کے مطابق انہوں نے ریاست گجرات میں ایسے 5 میڈیکل سینٹرز قائم کر رکھے ہیں، جن میں شادی شدہ جوڑوں کا خالصتا پرانے ہندوستانی طب کے طریقوں، خوراک، سیاروں اور ستاروں کی مدد سے علاج کیا جاتا ہےاوراس کے بعدہی بچے پیداہوتے ہیں ۔اس گروپ کے مطابق بھارت کو اعلی ٰ نسل کے بچے پیداکرنے میں کامیابی مل گئی ہے جس کی وہ کئی سالوں سے کوشش کررہاتھا۔گروپ کے مطابق ان سینٹرز کے ذریعے اب تک اس گروپ نے 450 ایسے بچے پیدا کرنے کا دعوی کیا ہے، جو اعلی نسل کے ہیں، جنہیں ایک خاص طریقے کے ذریعے پیدا کیا گیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق آروگیا بھارتی گروپ کی جانب سے وگیان سنسکار نامی منصوبہ شروع کیا گیا، جس کے ذریعے انہوں نے 450 بچے پیدا کرنے کا دعوی کیا، جب کہ گروپ اسی منصوبے کے تحت 2020 تک ایک ہزار سے زائد بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔وگیان سنسکار منصوبے کے عہدیدار کرشما مہندس نے بتایا کہ اعلی ترین نسل کے بچے سائنسی طریقے کے ذریعے پیدا کیے گئے۔اس منصوبے میں شامل ڈاکٹروں کے مطابق اعلی ترین نسل کے بچے پیدا کرنے کی خواہش رکھنے والے والدین کو 3 ماہ تک پیوری فکیشن کے عمل سے گزارا جاتا ہے،

جس کے بعد والدین کو صرف اس وقت ہی ازدواجی تعلقات قائم کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، جب سیارے اور ستارے ایک مخصوص ترتیب میں آجاتے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے ڈاکٹروں نے آر ایس ایس گروپ کے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہےاورمیڈیانے بھی اس پرشدیدتنقید کی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…