دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عر ب امارات میں دنیابھرکے شہری کسی نہ کسی شعبے یاکسی کام کے سلسلے میں ضرورقیام کرتے ہیں ان غیرملکیوں میں پاکستان ،بھارت اوربنگلہ دیش کے شہریوں کی تعداد دیگرممالک کی نسبت زیادہ ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق عالمی ادارے نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات دنیابھرمیں سب سے زیادہ شہری رکھنے والی ریاست ہے ۔
خلیج ٹائمزنے بھی اس کی تفصیلات جاری کی ہیں ،ان کے مطابق متحدہ عرب امارات کل آباد ی کا88فیصد غیرملکی شہری ہیں ۔جبکہ ورلڈاکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق یواے ای میں کوئی بھی شخص مہاجرنہیں ہے بلکہ تمام کے تمام غیرملکی کام کے سلسلے میں اس ریاست میں مقیم ہیں ۔رپورٹ کے مطابق عرب امارات میں پاکستا نی شہریوں کی تعداد 9لاکھ 60ہزار،بھارتیوں کی تعداد 5.3ملین ہے ۔