سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کے بچوں نے بھارتی سیاح کو بھارت کا مکروہ اور گھنانا چہرہ دکھا تے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ آزادی نہیں ہے، برہان کی شہادت کا مطلبہ میں بس آزادی چاہیے، پاکستان ہمارے ساتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی سیاح نے آزادی پر بحث کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں سے سوال کیا کہ آزادی کا مطلب کیا ہے،بچوں نے ایساجواب دیا کہ وہ بغلیں جھانکتا دکھائی دیا،
بچوں نے کہا بھارت نے کشمیر پرقبضہ کیا ہوا ہے،آزادی نہیں ہے،بھارت نے برہان کو شہید کیا،ہمیں بس آزادی چاہیئے۔بے شرمی کا مظاہرہ کرتے سیاح نے سوال کیا آزادی ملنے سے تمہیں کیا ملے گا،تو بچوں نے بھارت کا مکروہ چہرہ دکھا دیا،انہوں نے کہا آزادی کے بعد ہم اپنی مرضی سے کام کر سکیں گے،مودی بھارت میں کشمیریوں پر ظلم کرتا ہے،سیاح شاید اس درگت سے سیر نہ ہوا تھا اور سوال کیا کہ آزادی کے بعد پاکستان آ جائے گا،بچے نے جواب دیا پاکستان ہمارے ساتھ ہے۔