بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر اور نرس کی لڑائی،ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل،ایسی وجہ سامنے آگئی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے ایک ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آپریشن کے دوران سرجن ڈاکٹراورنرس کے درمیان کسی بات پرجھگڑاہوگیاجس پرنرس نے آپریشن تھیٹرمیں ساتھ کھڑے سرجن ڈاکٹرکومکارسید کردیاجس کے بعد یہ لڑائی باکسنگ رِنگ کا منظر پیش کرنے لگی اوراس لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔برطانوی اخبار کے مطابق گزشتہ وز انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ویڈیوکلپ میں چین کے ایک

ہسپتال میں ہونے والی لڑائی کے مناظرسوشل میڈیاپردکھائی دیئے اورہسپتال کاآپریشن تھیٹرباکسنگ رنگ کامنظرپیش کررہاتھا۔اس ویڈیوکے مطابق آپریشن تھیڑمیں پہلے مذکورہ نرس نے اپنے دستانے اتار کر پھینکے اور پھر غصے میں اپنے ساتھ کھڑے سَرجن کو ایک مکا رسید کیالیکن جوابی کارروائی میں اپنی گرل فرینڈ نرس کو تابڑ توڑ مُکّے رسید کرتا چلا گیا یہاں تک کہ وہ زمین پر گر گئی۔ہسپتال میں اس پرتشددمعاملے کااختتام دیگر ڈاکٹروں اور اہل کاروں کی مداخلت پر ہوا، برطانوی اخبار نے ہسپتال میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرجن نے اپنی گرل فرینڈ نرس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جو جھگڑا شروع ہونے کی بنیاد ہےاورنرس نے سرجن کومکارسید کر دیااورجواب میںسرجن نے بھی نرس پرمکے برسائے جس پروہ زمین پرگرگئی اورہسپتال کے دیگرعملے نے اس معاملے کوختم کرادیالیکن اس دوران ہسپتال کے مریض بھی اس لڑائی کودیکھتے رہے لیکن ان دونوں افراد نے ہسپتال میں مریضوں کی بھی پرواہ نہیں کی ۔واضح رہے کہ نرس اس سرجن کی گرل فرینڈبھی تھی ۔اس ویڈیوکوسوشل صارفین نے خوب شیئرکیااوراس پرمختلف تبصرے بھی کئے ،مختلف صارفین نے اس واقعے پرافسوس کااظہارکیاکہ ایک ہسپتال کے آپریشن تھیڑمیں لڑائی سے مریضوں کوتوپریشانی ہوئی لیکن اس کاردعمل دوسرے افراد پرکیاپڑے گاکہ اتنے مہذب افراد بھی لڑائی لڑرہے ہیں جوکہ ایک اہم ترین پیشے سے منسلک ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…