جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد نبوی ﷺ کی حفاظت کیلئے کونسا جدید ترین سیکورٹی نظام متعارف کروا دیا گیا؟ جان کر سبحان اللہ کہیں گے!!

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حرمین شریفین(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے مسجد نبوی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سپیشل سیکورٹی فورسز کے بریگیڈ کا انتخاب کیا،اس مقصد کے لیے اعلی ٹیکنالوجی سے لیس ایک آپریشن روم چوبیس گھنٹے مصروف عمل رہے گا،العربیہ کے مطابق ایک افسر نے بتایا”مسجد نبوی شریف کے امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے ہمارے پاس سپیشل فورس،جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس آپریشن روم اور اس ٹیکنالوجی کی تربیت رکھنے والی افرادی قوت ہے”۔

سیکورٹی اہل کاروں کے ساتھ ساتھ 1300 کے قریب سیکورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں،جن کے ذریعے مسجد نبوی کے ہر زاویے اور اس کے صحنوں کا جائزہ لیا جائیگا،اسی طرح مسجد سے ملنے والے راستوں کو بھی ہر آن نظر میں رکھا گیا ہے تا کہ ہر لمحہ بدلتی صورت حال سے با خبر رہا جاسکے۔سیکورٹی ذمہ دار کے مطابق “سیکورٹی روم کی ذمہ داریوں میں حرم نبوی شریف کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لینا، سیکورٹی اہل کاروں کو ہدایات دینا تا کہ وہ نمازیوں کو اژدہام کی جگہ سے نسبتا کم رش کے مقام پر منتقل کریں اور سیکورٹی اہل کاروں کی مطلوبہ معاونت کی جگہ کی طرف رہنمائی کرنا شامل ہیں”۔سعودی ویژن 2030 کے پروگرام میں حجاج اور معتمرین کی تعداد میں اضافے اور سعودی حکومت کے زیر انتظام ان افراد کو پیش کی جانے والی خدمات کا معیار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…