نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ سشماسوراج کا شکریہ اداکیا،بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ کلبھوشن کے خاندان اور بھارتی عوام کیلئے ایک بڑا ریلیف ہے ،وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم اپنے سابق نیوی افسر کو بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
جمعرات کو بھارتی این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔سرکاری خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق وزیر خارجہ سشمار سوارج سے بات کرتے ہوئے نریندرمودی نے انکا شکریہ ادا کیا اور عدالت میں کیس کے دلائل دینے پر سینئر وکیل ہریش سالوے کی کوششوں کی تعریف کی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ کلبھوشن یادوکے خاندان اور بھارتی عوام کیلئے ایک بڑا ریلیف ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم اپنے سابق نیوی افسر کو بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ جبکہ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کلبھوش یادو کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بہت اطمینان بخش ہے ۔عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اس سے بھارتی عوام کو بہت ریلیف ملا ہے ۔وزیراعظم مودی کی قیادت میں حکومت یادو کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی۔سے بھارتی عوام کو بہت ریلیف ملا ہے ۔وزیراعظم مودی کی قیادت میں حکومت یادو کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی۔