ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پردے میں نہ نکلنے کی سزا لڑکی کو کیا دیدی گئی؟ حیرت کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی )ایران میں حجاب نہ پہننے پر پولیس کی گاڑی نے لڑکی کو روند ڈالا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک وڈیو کلپ گردش میں ہے جس میں ایرانی پولیس کی گاڑی ایک لڑکی کو اس کے حجاب کی وجہ سے روندتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ حکام کے مطابق مذکورہ لڑکی کا حجاب ان کے مقررہ معیار کے مطابق نہیں ہے۔اس واقعے کی تاریخ

ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم ایرانی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ وڈیو ایرانی دارالحکومت تہران میں بنائی گئی۔وڈیو میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ پہلے پولیس کی گاڑی میں بیٹھی لڑکی سے عہد کروایا گیا کہ وہ اپنے حجاب کو درست کر لے گی تاہم جب لڑکی گاڑی سے اتر کر سڑک پار کرنے کے لیے پولیس کی گاڑی کے آگے پہنچی تو یک دم گاڑی حرکت میں آ گئی اور اس کو ٹکر مار کر روند دیا۔ اس پر اچانک موبائل سے وڈیو بنانے والی شخصیت بھی خوف کے مارے چلاتے ہوئے غالبا جائے مقام کی جانب دوڑ پڑی۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ واقعے کے بعد لڑکی کے ساتھ کیا ہوا۔ایرانی قانون ملک میں تمام خواتین پر حجاب لاگو کرتا ہے تاہم ان میں اکثر خواتین محض سر پر ایک چھوٹے سے اسکارف پر ہی اکتفا کر لیتی ہیں جس میں بال جزوی طور پر ڈھکے ہوتے ہیں جب کہ چہرہ اور گردن ظاہر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان لڑکیاں تنگ اور چست لباس بھی زیب تن کر لیتی ہیں جس پر سخت گیر حلقے طیش میں آ جاتے ہیں۔گزشتہ برس ایرانی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ تہران میں لڑکیوں اور خواتین کے حجاب کی نگرانی اور حجاب نہ کرنے والی بنا سنگھار کا اظہار کرنے والی خواتین کی گرفتاری کے لیے دارالحکومت تہران میں سادہ لباس والے 7000 خفیہ پولیس اہل کار تعینات کیے گئے تھے جن میں مرد اور خواتین شامل تھیں۔تہران میں ٹریفک پولیس کے سربراہ سید تیمور حسینی کے

مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران تقریبا 40 ہزار گاڑیوں کو پکڑا گیا جن کو بغیر حجاب والی لڑکیاں چلا رہی تھیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…