اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان مخالف احتجاج کروانے والا ’’را‘‘ کا ایجنٹ پکڑا گیا

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں کنٹریکڑ کا روپ دھارکر پاکستان مخالف مظاہرہ کرانیوالا را کا ایجنٹ نکلا، پیسوں کے تقاضہ پر ایجنٹ رفوچکر ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ادارے را کے ایک ایجنٹ نے ایک کنٹریکڑ کا روپ دھارکر مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے سامنے پاکستان مخالف مظاہرہ کرانیکیلئے کئی غریب مزدوروں کو استعمال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غریب مزدوروں کی پریس انکلیو سرینگر میں جب کنٹریکٹر کا روپ دھارنے والے را کے ایجنٹ سے پیسوں پر تکرار ہوئی تو انھوں نے پریس انکلیو میں موجود میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ بارہمولہ کے علاقے پٹن میں معمول کے مطابق کام کی تلاش میں سڑک کنارے کھڑے تھے کہ جعلی کنٹریکٹر انکے پاس آیا اور کہا کہ اسے 10 کے قریب مزدور چاہیئں۔ رقم طے ہونے کے بعدکنٹریکٹر انھیں ایک گاڑی میں بٹھا کر سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ کے مبصردفتر کے باہر لایا اور یہاں ان سے پاکستان کیخلاف نعرے لگواتا رہا۔

دوسری جانب مزدوروں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اس وقت میڈیا کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، اس کے بعد کنٹریکٹر انھیں پریس کالونی لایا تاکہ میڈیا کی موجودگی میں ان سے پاکستان مخالف نعرے لگوائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…